ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی قیادت میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ضلع بھر سے ایس ڈی پی او ز ،ایس ایچ اوز نے شرکت کی ،ڈی پی او اٹک نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور رمضان المبارک کے مہینہ میں مساجد اور رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے کیے جانے والے انتظامات زیر بحث آئے۔ عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے اس فرض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہےاور رمضان المبارک کے مہینہ میں مساجد اور نمازیوں کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کی قیادت میں ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور کرائم کے بارے میں بریفنگ لی۔ ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے ،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا اسکے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کار، موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف بھرپورایکشن لینے کو کہا۔ ڈی پی او نے تمام افسران کو رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مساجد میں آنے والے نمازیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ رمضان بازاروں میں آنے والے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ایس او پیز کے مطابق چیکنگ کے عمل کو بہتر کیا جائے تاکہ شر پسند عناصر اپنے شر انگیز مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے تمام افسران کو ہدایات دیں کے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کہا کہ اٹک پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر رمضان المبارک کے مہینہ میں عوام کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی اور اٹک پولیس تندہی اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے گی ۔اس سلسلہ میں شر پسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ترجمان اٹک پولیس
