ضلع اٹک میں امن عامہ کو یقینی بنانے کے لئے مجمع خلاف قانون کو بہادری اور جوانمردی سے ڈیل کرنے والے پولیس افسران کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی طرف سے پولیس لائنز اٹک میں افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزصاحبان،ایس ایچ اوز صاحبان کے علاوہ آپریشن میں شریک ہونے والے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اپنے بہادر افسران کی قدر کرتی ہے جو ڈیوٹی اور فرض کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن اٹک نے اس موقع پر اٹک پولیس کے پروفیشنل اور بہادر جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ بعد ازاں آپریشن میں بہادری سے مجمع خلاف قانون کو کنٹرول کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افسران کو انعامی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا گیا۔ ترجمان اٹک پولیس











