اٹک پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ضلع بھر کی تمام شاہرائیں کلیئر کرالیں۔ شر پسند فسادیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر دیا گیا۔

اٹک پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ضلع بھر کی تمام شاہرائیں کلیئر کرالیں۔ شر پسند فسادیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے شرپسند عناصر نے ضلع اٹک میں مختلف مقامات پر روڈ بلاک کرکے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی کوشش کی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف آپریشن کیے اور تمام شہروں کو فسادیوں سے آزاد کرایا ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ضلع بھر کے تھانہ جات میں فسادی عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے۔ اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھی انجام دے گی۔
Wednesday, April 14, 2021