سکھ یاتریوں کی بسلسلہ بیساکھی میلہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے،

سکھ یاتریوں کی بسلسلہ بیساکھی میلہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے، تفصیلات کے مطابق انڈین سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بسلسلہ بیساکھی میلہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آ رہے ہیں جن کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اٹک پولیس نے تازہ دم دستے مختلف مقامات پر سکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے ہیں جن کی نگرانی خود ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کر رہے ہیں اسکے علاوہ 06ڈی ایس پی بھی سکیورٹی کے عمل کو چیک کرنے کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔سکھ یاتریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کےلیے کل 912 پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جن میں 06ڈی ایس پی،13انسپکٹر/ایس ایچ او ،133اپر سپارڈینیٹ،42ہیڈ کانسٹیبل ،680کانسٹیبل،36لیڈیز کانسٹیبل شامل ہیں ۔مزید سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے ایلیٹ کمانڈوز کے 19سیکشن ہمہ وقت الرٹ ہوں گے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ مذہبی مقامات اور ان کے پیروکاروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اٹک پولیس کسی بھی شر پسند عناصر کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی تمام سکھ یاتری بلا خوف و خطر آزادی سے اپنی عبادت کریں ، ترجمان اٹک پولیس

Monday, April 12, 2021
image: