تھانہ صدر اٹک پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کامیاب کاروائی،11ملزمان گرفتار جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم پڑ مبلغ 25910روپے ،07عدد موبائل فون مالیتی 83500روپے ،02عدد مو ٹر سائیکل مالیتی 01لاکھ روپے اور کل مالیتی رقم پڑ معہ اشیاء 209410روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک کی زیر نگرانی تھانہ صدر اٹک پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر 11ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس آئی محمد انور معہ ٹیم نے جوئے کی اطلاع پر خٹک ہوٹل مرزا مارکیٹ ریڈ کیا تو قمار بازی میں مصروف جوئےباز وسیم اختر ،محمد نعمان ،احسان ،عابد،حمزہ اقبال ،دانش اقبال،رحمت شاہ،محمد سعید ،سلیمان خان ،محمد اویس ،لیاقت علی کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم پڑ مبلغ 25910روپے ،7عدد موبائل فون مالیتی 83500روپے اور 02عدد موٹر سائیکل مالیتی 01لاکھ روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس