تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کی اہم کامیابی ،ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے 01لاکھ 20ہزار روپے کی ریکوری کر لی۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی حسن ابدال محمد کاشف اور انکی ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمہ کے ملزم بلال احمد ولد محمد بختیار ساکن ہری پور سے دوران انٹروگیشن لوٹی ہوئی رقم مبلغ 01لاکھ 20ہزار روپے برآمد کر لی۔ملزم بلال اپنے ساتھیوں سمیت کچھ عرصہ قبل ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو گئے تھے جن کو بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا اور ان سے لوٹی ہوئی رقم و اشیاء کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری تھی چنانچہ اسی دوران ملزم کے انکشاف پر لوٹی ہوئی رقم مبلغ 01لاکھ 20ہزار روپے برآمد کر لی گئی اورا س سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم ذیل مقدمہ میں شامل تفتیش ہے ترجمان اٹک پولیس