اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ،02ملزمان گرفتار کامیاب کاروائیوں کے دوران 03کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر نگرانی تھانہ اٹک خورد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اے ایس آئی سید حبدار شاہ معہ ٹیم نےدوران چیکنگ سرچ پارک اٹک خورد سے پشاور سے تعلق رکھنے والا منشیات سمگلر یاسر خان ولد چونار گل سے 2200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ملزم نعمان احمد ولد محمد اسلم ساکن تحصیل حضرو سے 1500گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس