ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کا سرچ پارک خوشحال گڑھ کا وزٹ،سکیورٹی کے معاملات اور اے وی ایل ایس اور سواس سسٹم کو چیک کیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کا سرچ پارک خوشحال گڑھ کا وزٹ،سکیورٹی کے معاملات اور SVAS,AVLSسسٹم کو چیک کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی نے سرچ پارک خوشحال گڑھ کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی جنڈ محمد اسلم ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دوران وزٹ  سرچ پارچ کی سکیورٹی اور چیکنگ  کے عمل کا جائزہ لیا گیا اس  کے علاوہ SVAS,AVLS کے آن لائن سسٹم  کو بھی  چیک کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سرچ پارک   میں  ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی کو بہتر کیا جائے  اور  SVAS ,AVLS آن لائن سسٹم  کے تحت  ہونے والی چیکنگ  کے عمل کویقینی بنایا جائے تا کہ کوئی بھی  سماج دشمن عناصر   قانون کی گرفت سے بچ نا پائے۔ 

 

   

   

Thursday, April 8, 2021