تھانہ اٹک خورد پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سرچ پارک اٹک خورد پرپولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کے دوران 13کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد انسپکٹر عابد علی شاہ کی زیر نگرانی ایس آئی ولی محمد اور دیگر پولیس ٹیم نے دوران چیکنگ سرچ پارک اٹک خورد سے بین الصوبائی منشیات سمگلر جو صوبہ خیبر پختونخواہ سے صوبہ پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہو کر منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کو گرفتار کر لیا۔کامیاب کاروائی کے دوران چارسدہ روڈ بخشی پل پشاور سے تعلق رکھنے والے منشیات کے بین الصوبائی سمگلر انار گل ولد اورنگزیب سے 13کلو 200گرام چرس برآمد کر لی۔ دوران انٹروگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ پکڑی گئی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔منشیات سمیت حراست میں لیے گئے سمگلر کے خلاف تھانہ اٹک خورد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او اٹک ترجمان اٹک پولیس