ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کا پولیس ہیڈ کوارٹر لائن کا وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کا پولیس ہیڈ کوارٹر لائن  کا وزٹ، محرر دفتر ،لائن  کوت اور  پولیس میس  کا وزٹ کیا اسکے علاوہ   پولیس لائن کی  بیوٹیفیکیشن   کو چیک کیا اور  لائن میں جاری  بلڈنگ وغیرہ کی اپ گریڈیشن   کے کام کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے آج  پولیس لائن اٹک کا وزٹ کیا  ۔دوران وزٹ انہوں نے لائن میں موجود محرر دفتر ،کوت ،میس وغیرہ کا وزٹ کیا  اسکے علاوہ لائن میں جاری  بیوٹیفیکیشن اور دیگرامور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی نے آر آئی  اور لائن آفیسر  کو  پولیس لائن کے دفاتر  کو چیک کرنے  اورلائن کی  بیوٹیفیکیشن اور دیگر اپ گریڈیشن کے جاری  کام کو اپنی  زیر نگرانی سرانجام  دلوانے کے احکامات صادر کیے۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ اٹک پولیس کے تمام افسران کی ویلفیئر کا خیال رکھنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Wednesday, April 7, 2021