اٹک پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار،تھانہ انجراءمیں مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم چلائی  گئی  ہے اس سلسلہ میں تھانہ انجراء پولیس نے ایس ایچ او تھانہ انجراء کی زیرنگرانی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔اے ایس آئی محبوب خان نے ہمراہ پروفیشنل ٹیم کےمقدمہ نمبر 159/20بجرم 324.337FII.34ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری ظفراللہ خان ولد مظفر خان سکنہ پکی موڑ ڈسٹرکٹ میانوالی   کی گرفتاری کے لیے مسلسل تگ و دو کرتے رہے جنہوں نے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا اور تھانہ انجراء میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، ترجمان اٹک پولیس

Thursday, May 27, 2021