تھانہ بسال پولیس نے پنڈسلطانی میں ہونے والی چوری کی واردات ٹریس کر لی ،بورنگ مشینری چوری کر کے فرار ہو جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،

تھانہ بسال پولیس نے پنڈسلطانی میں ہونے والی چوری کی واردات ٹریس  کر لی ،بورنگ مشینری چوری کر کے فرار ہو جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، چوری شدہ مشینری کل مالیتی 3لاکھ 70ہزار روپے ریکور کر  کے ملزم کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا،ملزم سے 100فیصد ریکوری کی جا چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 مئی 2021کو  ظریف شاہ نامی شخص نے تھانہ بسال پولیس کو درخواست دی کہ وہ بورنگ مشینری کا کام کرتا ہے جو کہ کسی نامعلوم شخص نے چوری کر لی ہے قانونی کاروائی کرتے ہوئے داد رسی کی جائے۔اس درخواست پر تھانہ بسال میں مقدمہ نمبر 93/21بجرم 380 ت پ درج رجسٹر ہوا ۔ملزم کے ہونے والے نقصان کے ازالے اور اس  کی داد رسی کے لیے  فوری طور پر مقدمہ درج کر کے  ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی تلاش  شروع کر دی گئی اور اس ٹیم کی سربراہی براہ راست ایس ڈی پی اوپنڈیگھیب ملک تفسیر   24/7کر رہے تھے ۔ایس ایچ او تھانہ بسال حیات خان کی زیر نگرانی ٹیم میں شامل تفتیشی افسراے ایس آئی زاہد  ہمراہ ٹیم نے چوری شدہ مشینری کی ریکوری اور ملزم کی گرفتاری کے لیے شب و روز  ورک شروع کر دیا جو بظاہر  تو ملزم نامزد نہ ہونے کی وجہ سے کافی محنت طلب کام تھا لیکن ایس ایچ او تھانہ بسال اور دیگر اس پروفیشنل ٹیم  نے اپنی مہارت  اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال عمل میں لاتے ہوئے چوری کر کے خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے چالاک ملزم  شیر خان ولد زمرد خان سکنہ سو جھنڈا  بھاٹہ کو قانون  کے مطابق پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے کر دیا اور تفتیش شروع کر دی گئی جس نے دوران انٹروگیشن  3لاکھ 70ہزار روپے کی بورنگ مشینری جس میں 1.انجن بورنگ مشین 2.بوکی بورنگ مشین 3.ٹولز بورنگ مشینری شامل ہے چوری کرنے کی تصدیق کر دی ۔ڈسٹرکٹ پولیس اٹک عوام کے تحفظ کے لیے 24/7 میدان عمل میں مصروف ہے اور ضلع کی عوام کو تحفظ فراہم کرنا اپنا اولین فریضہ سمجھ کر ادا کرتی ہے اور کرتی رہے گی،کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

Tuesday, May 25, 2021