حسن ابدال پولیس نے 6 رکنی بین الصوبائی وہیکل سنیچنگ گینگ کو گرفتار کر لیا۔

حسن ابدال پولیس نے 6 رکنی بین الصوبائی وہیکل سنیچنگ گینگ کو گرفتار کر لیا۔
چھینی گئی گاڑیاں ، نقد رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ضلع بھر میں چور اور ڈکیت گینگز کا خاتمہ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی اواٹک سید خالد ہمدانی
تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصہ سے علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال میں وہیکل سنیچنگ کا جرم جاری تھا ۔مورخہ05.02.2021 ،18.02.2021 اور 20.03.2021 کو ان وارداتوں سے متعلق 3 مقدمات تھانہ صدر حسن ابدال میں درج کئے گئے ۔ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ ٹیکسی گاڑی بک کرواتے تھے اور ویران مقام پا کر اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی اورایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم کی زیر سربراہی ایس ایچ او صدر حسن ابدال ، انچارج آئی ٹی لیب اٹک جہانزیب خان ، انچارج پولیس چوکی جھاری کس محمد اسماعیل و دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے رکھا تھا اور یہ ٹیم جدید اور روایتی طریقوں جن میں ناکہ جات و سنیپ چیکنگ شامل ہیں کے ذریعے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی تھی ۔ مورخہ06.05.2021کو تھانہ صدر حسن ابدال کو بذریعہ 15 اطلاع موصول ہوئی کہ 2 اسم و مسکن نا معلوم اشخاص نے راولپنڈی سے ایک مہران کار نمبریLOQ9536 گنگا پنڈ تحصیل حسن ابدال کیلئے بک کی اور انکو لیکر جب کار ڈرائیور مسمی آفتاب احمد سبز پیر سے تھوڑا آگے ویران جگہ پر پہنچا تو 4 نا معلوم اشخاص جو کہ با مسلح پسٹل ہمراہ موٹر سائیکل موجود تھے نے اسلحہ کی نوک پر کار کو آگے سے روک لیا اور گاڑی میں سوار 2 اشخاص نے بھی انکے ساتھ ملکر اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین لی اور آفتاب احمد کو ویران جگہ پر پھینک کر جھاری کس کی جانب فرار ہو گئے ۔نا معلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ۔رات 08/20 بجے بھلڑ جوگی کی جانب سے چھینی گئی کار جس میں 4 ملزمان سوار تھے آئی جسکو پولیس ٹیم نے روک کر چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا کہ اسی اثناء میں کار کے پیچھے پیچھے ایک CD70موٹر سائیکل آیا جس پر 2 اشخاص سوار تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے واپس بھلڑ جوگی کی جانب بھاگ گئے ۔دونوں فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے اٹک پولیس کی پروفیشنل ٹیم نے دن رات محنت کی اور مورخہ10.05.2021کو دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ بین الصوبائی گینگ کی تفصیل ذیل ہے
1۔ آصف شہزاد ولد تاج محمد ساکن گنڈا تحصیل و ضلع مانسہرہ حال ڈھوک پٹھان تحصیل حسن ابدال اٹک
2۔ ریاست ولد شیر محمد سکنہ ڈنا گھرانہ تحصیل و ضلع مانسہرہ حال بیدڑہ چوک مانسہرہ
3۔ عبدالوہاب ولد عبداللہ ساکن شوکت باغ ، گجبوڑی تحصیل و ضلع بٹگرام حال نواب آباد واہ کینٹ
4۔ عجب خان ولد وزیر محمد سکنہ ڈنا گھرانہ تحصیل و ضلع مانسہرہ حال فیصل ٹاون تحصیل ٹیکسلا راولپنڈی
5۔ شیر نبی ولد میرباز خان سکنہ جگلوٹ سٹی تحصیل و ضلع گلگت حال ملک آباد تحصیل ٹیکسلا راولپنڈی
6۔ علی ولد محمد ریاض سکنہ ڈنا گھرانہ تحصیل و ضلع مانسہرہ حال نواں اڈہ تلہ گنگ ضلع چکوال
ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں ہونے والی وہیکل سنیچنگ کی دیگر3 وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ان وارداتوں میں چھینی گئی گاڑیاں ، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش ضلع راولپنڈی میں بھی کئی گاڑیاں چھیننے کا انکشاف کیا۔تفصیل برآمدگی ذیل ہے
ٹوٹل برآمدگی-/ 1460000روپے،03 عدد سرقہ شدہ گاڑیاں مالیتی1100000 روپے، موٹر سائیکل یونیک 70 مالیتی-/ 35000 و نقد رقم-/ 325000
اسلحہ ناجائز 6 عدد پسٹل 30 بورمعہ 27 ضرب روند۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع بھر میں چور اور ڈکیت گینگز کا خاتمہ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اٹک پولیس نے متعدد گینگز کو گرفتار کر کے اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ وہ کسی بھی جرم کی تہہ تک پہنچ کر قلیل مدت میں ملزمان کو گرفتار کرسکتے ہیں۔ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بھی حسن ابدال پولیس ٹیم کی پروفیشنل ازم کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اٹک پولیس نہ صرف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے بلکہ بہترین انوسٹی گیشن کے ذریعے ان ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوانا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
   
Friday, May 28, 2021