عدالت نے منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دومنشیات فروش ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

عدالت نے منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر دومنشیات فروش ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 17 جنوری2021کو سرچ پارک منکورچیک پوسٹ پر پولیس نے دوران چیکنگ ملزم طارق حسین ولد عالم حسین قوم پٹھان لحکری خیل تحصیل لوئر دیر ضلع اور کزئی اور ملزم سلطان خان ولد عبدالخنان قوم پٹھان محلہ گڑھی ڈھوڈیوال کوہاٹ کے پی کے کی تلاشی لی ان سے اور ان کی زیر استعمال گاڑی ہائی ایس سے مجموعی تیرہ کلو سات سو پچاس گرام منشیات برآمد ہوئی جس پر ملزمان کے خلاف 9CNSAکے تحت تھانہ جنڈ میں مقدمہ درج کیا گیا دوران سماعت استغاثہ کی طر ف سے چار گواہان پیش ہوئے ملزمان دوران سماعت اپنی بےگناہی کا کوئی بھی گواہ اور ثبوت پیش نہ کر سکے ۔ امروز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد اقبال ملک نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں ملزمان کو ایک ایک سال قید مزید بھگتنا ہو گئی ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, May 29, 2021