ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز محرران اور پی ایس ایز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

انسپکٹر جنرل  آف پولیس پنجاب انعام غنی کے پنجاب پولیس کے لیے سپیشل  اقدامات پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی  کے ہمراہ ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز محرران اور پی ایس ایز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، جدید سوفٹ ویئرز  کے مؤثر استعمال  کے ذریعے  جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنانا جائیگا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سیدخالد ہمدانی نے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی  کے ہمراہ ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز ،محرران  اور پی ایس ایز کے ساتھ  انسپکٹر جنرال آف پولیس پنجاب انعام غنی  کے سپیشل اقدامات  پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،دوران میٹنگ  تمام افسران کو جدید سوفٹ ویئرز  کی بابت معلومات  فراہم کی گئیں ۔پنجاب پولیس کے سپیشل اقدامات  میں 15 کی ہر کال کوباقاعدہ  تحریری درخواست کے طور پر لیا جائیگااور اسکے رسپانس کو سافٹ ویئر کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا۔اس کے علاوہ  اٹک پولیس  کے آفیشل  فیس بک پیج ،ٹویٹر  اکاؤنٹ اور ویب سائٹ  کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں  اور انکوائریوں کے لیے تھانہ میں آنے والے افراد کو انکی  درخواست/ انکوائری بابت   متعینہ وقت،کمرہ نمبر ،تفتیشی افسر کا نام  اور دیگر متعلقہ  انفارمیشن  مہیا کی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک  سید خالد ہمدانی  نے تمام افسران کو جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدائت کی ان کامزید کہنا تھا  کہ قابل دست اندزی جرائم کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایف آئی آر  کا اندراج کرنا متعلقہ  پولیس افسران کی ذمہ داری ہے اور اس بابت روزانہ کی بنیاد پران سے  باز پر س کی جائیگی۔ ترجمان اٹک پولیس