ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا اٹک کا دورہ

اٹک مظلوم کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ، پولیس فورس ہی نہیں سروس بھی ہے اسکا کام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ،مجرم خواہ کسی شکل میں ہو کسی کو معاف نہیں کیا جائے گامقدمات قائم کرنے سے پہلے پوری تفتیش کی جائے گی ، تاکہ کسی بے گنا ہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہو سرچ آپریشن کے دوران چادر اورچاردیواری کے تقدس کا خیال رکھا جائے ، سرچ آپریشن کے دوران کسی گھر کی تلاشی لینی ہو تو لیڈیز پولیس کا ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ نے تھانہ اٹک خوردکے مقام ریموٹ سرچ پارک کی افتتاح کرنے کے بعد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہدنواز مروت ، ڈی ایس پی حضرو سرکل حاجی شفیق احمد ،اے ایس پی ضیا ء الدین ، آر پی او کمپلینٹ سیل انچارج انسپکٹر بابر شجاع، ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد چوہدری اختر ، پی اے ٹو آرپی او ملک جاویداقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ،فخرسلطان نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے کئی درخواستوں پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور بعض درخواستیں پولیس افسران کو انکواری کے لئے مارک کر دیں

آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ نے اٹک خورد کے مقام پر ریموٹ سرچ پارک کا افتتاح کیا اورگا ڑیوں کی جدید آلات سے چیکنگ کے انتظامات کو موقع پر دیکھا، اور پنجاب کے سنگم پر واقع اٹک خور د کے مقام پر نئے تعمیر شدہ تھانہ کی انسپیکشن کی ، تھانہ اٹک خورد انچارج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ اور چیکنگ کے معاملات کو مزید بہتر کئے جائیں،ڈی پی او زاہد نواز مروت نے دورہ کے دوران  آر پی او کو تمام امور پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ، عوام کو انصاف فراہم کر نا پولیس کی اولین ترجیح ہو نا چاہئے، مجرم کو کسی صورت معاف نہ کریں اور بے گنا ہ کو جھوٹے مقدمات میں ملوث نہیں کیا جائے گا ، لوگوں کی آزادہ سلب کرنا پولیس کو کسی صورت حق نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت اہم ذمہ دارایاں سونپی ہیں کہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے ، جتنی اہم ذمہ داری ہے اتنا ہی کڑا احتساب ہوگا ، اللہ تعالیٰ نے حقو ق العباد پر بہت زور دیا ہے لوگوں کے حقوق اور آزادی سلب کرنے سے بچنا چاہئے ، دید ہ و دانستہ طور پر غلطی نہیں ہونا چاہئے اگر کسی پولیس افیسر نے بے گنا ہ شخص سے زیادتی کی تو ہر گز براشدت نہیں کی جائے گی اور سخت محکمانہ کاروائی ہو گی۔