انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کی طرف سے اٹک پولیس کے 3 ایس ایچ اوز بہترین قرار

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس جناب  انعام غنی کی جانب سے اٹک پولیس  کے تین ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین ، تعریفی اسناد و نقد انعام کا اعلان،
تینوں افسران ہمارا فخر ہیں  ، اٹک پولیس اپنے قابل افسران کی قدر کرتی ہے، ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس جناب انعام غنی کی جانب سے اٹک پولیس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے تین ایس ایچ اوز گلفراز احمد، نیاز احمد اور حامد کاظمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تینوں افسران کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ۔گلفراز احمد ضلع میں سب سے بہترین کارکردگی دکھانے پر 1 لاکھ نقد انعام جبکہ نیاز احمد اور حامد کاظمی کیلئے 50/50 ہزار نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔تینوں افسران جرائم کی بیخ کنی اور معاشرہ میں امن و امان  کے قیام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔


گلفراز احمد گزشتہ سال کے دوران تھانہ سٹی اٹک ، تھانہ حضرو  اور تھانہ پنڈی گھیب کے ایس ایچ او رہے اس عرصہ تعیناتی کے دوران انہوں نے 9 اندھے قتل کی وارداتوں کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جبکہ ڈکیتی کے 7 مقدمات ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے لوٹی گئی رقم 11 لاکھ 9 ہزار 150 روپے برآمد کی ۔اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے چوری شدہ 33 موٹر سائیکلیں اور 1 کار برآمد کر کے ان وارداتوں میں ملوث 9 گینگز کے 25 ممبران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جبکہ ان گینگز سے لوٹے گئے 62 لاکھ 30 ہزار روپے بھی برآمد کئے گئے۔گلفراز احمد نے تینوں تھانوں میں اپنی تعیناتی کے دوران ٹوٹل 62 مجرمان اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا۔منشیات فروشوں کے خلاف اپنوں نے سخت مہم چلائی اور 105 مقدمات کا اندراج کر کے نامی گرامی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے  122 کلو  591 گرام چرس ، 1200 گرام ہیروئن،750 گرام افیون،144 بوتل شراب برآمد کی ناجائز اسلحہ کے 116 مقدمات درج کرائے اور ملزمان سے 09 کلاشنکوف ،11 رائفل ،6 گن ،94پسٹل معہ 530 روند برآمد کئے گئے جبکہ قمار بازوں کیخلاف 12 مقدمات درج کر کے ٹوٹل 324210روپے قبضہ پولیس میں لئے۔


اسی طرح  سب انسپکٹر نیاز احمد نے بطور ایس ایچ او اپنی تعیناتی  کے دوران 8 خطرناک بین الصوبائی گینگز کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی گاڑیاں و نقد رقم برآمد کی، 6 مقدمات اندھے قتل کے ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے پیش عدالت کرایا،نیاز احمد نے دوران ایس ایچ او 131 مقدمات اسلحہ ناجائز میں 121 پسٹل 10 رائفلز و کلاشنکوف کے ساتھ 690 روند برآمد کئے ،منشیات کے 88 مقدمات درج کروا کر ملزمان کے قبضہ سے 184337گرام چرس ،17500گرام ہئیروئن ،59عدد کپی شراب،34بوتل شراب ،70 لٹر شراب ،11000گرام افیون  برآمد کی، ڈکیتی کے مقدمات میں 13421965روپے کی ریکوری کی ،قمار بازی کے 10 مقدمات میں ٹوٹل 37156980 روپے  قبضہ میں لیکر ملزمان کو  کیفرکردار تک پہنچایا۔ 70 مجرمان اشتہاریوں کو بھی اپنی تعیناتی کے دوران سلاخوں کے پیچھے دھکیلا۔


جبکہ حامد کاظمی نے اپنی ایس ایچ اوتعیناتیوں کے دوران 11 قتل کے مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرایا ، ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، چوری، وہیکل سنیچنگ کے ٹوٹل 26 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے سنیچ شدہ و سرقہ شدہ وہیکلز ، نقد رقم ٹوٹل 11737000مالیتی برآمد کی،اپنی تعیناتی کے دوران 7 گینگز کے 19 ممبران سے 750000 رقم برآمد کرائی ، 38 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرایا قمار بازی کے 7 مقدمات میں 4321760 روپے قبضہ پولیس مٰن لئے اسلحہ ناجائز کے 65 مقدمات میں 55 پسٹل  13 رائفلز / کلاشنکوف اور 1 رپیٹر برآمد کرایا جبکہ منشیات کے 75 مقدمات میں 37کلو 729 گرام چرس، 2کلو 410 گرام ہیروئن، 2 کلو 500 گرام افیون اور 298 بوتل شراب قبضہ میں لیکر ملزمان کو پیش عدالت کرایا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تینوں افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ان کا کہنا تھا کہ ابتک پولیس قابل افسران کی قدر کرتی ہے اور ایسے افسران ہماری آنکھ کا تارا ہیں ۔ضلع پولیس کے نام اپنے پیغام میں انہوں نےباقی افسران کو بھی اسی لگن اور محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی تا کہ معاشرے سے جرائم کے سدباب کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ترجمان اٹک پولیس

       

Tuesday, June 15, 2021