ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے اے آئی جی پروکیورمنٹ تبادے پر پولیس لائنز اٹک میں الوداعی تقریب
ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ ،ADCGمرضیہ سلیم ، ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی ،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس کے سٹاف آفیسرز کی شرکت،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اٹک پولیس کو اپنی یادوں کے انمٹ نقوش سونپ کر اپنی اگلی پوسٹنگ کی طرف روانہ ہو گئے ۔اس موقع پر پولیس لائنز اٹک میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ ،ADCGمرضیہ سلیم ، ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی ،ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس کے سٹاف آفیسرز نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کے ساتھ اپنی یادوں کو شئیر کیا انکا کہنا تھا کہKPمیں انکی پوسٹنگ کے دوران ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے انتہائی جواں مردی اور جانفشانی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ، خود کش حملوں اور IEDحملوں کا سامنا کیا لیکن یہ شیر دل کمانڈر اپنے عزم سے ایک انچ پیچھے نہ ہٹا ۔دہشت گردوں اور انکے حواریوں کی گیڈر بھبکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سید خالد ہمدانی نے ارض پاک کو دہشت گردی جیسے ناسور سے پاک کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔بطور ڈی پی او اٹک بھی وہ انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کرتے دکھائی دئیے ۔ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اس موقع پر ڈی پی او اٹک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی فورس کیلئے الفت کو سراہا انکا کہنا تھا کہ سید خالد ہمدانی ایک بہادر ،جری اور لگن سے کام کرنے والے افسر ہیں جنکے ماتھے نے کبھی کسی بھی پریشر میں شکن نہیں دیکھی ۔اس موقع پر دیگر افسران جن میں ایس ڈی پی او حسن ابدال ڈی ایس پی فیاض الحق ، ایس ڈی پی او فتح جنگ ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی ،ترجمان اٹک پولیس سب انسپکٹر طاہر اقبال اور انچارج آئی ٹی ڈسٹرکٹ اٹک سب انسپکٹر جہانزیب خان نے مختلف الفاظ میں ڈی پی او اٹک کو انکی بے پناہ بہادری ،جرات اور سپاہ کے ساتھ محبت پر سراہا ۔آخر میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے الوداعی کلمات کہتے ہوئے اٹک پولیس کے افسران کو یہ نصیحت کی کہ انکے کاندھے پر اللہ نے عوام کی جان مال اور آبرو کی حفاظت کی ذمہ داری ڈالی ہے اور یہ کوئی معمولی فریضہ نہیں ،وہ امید کرتے ہیں کہ تمام افسران جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے۔انہوں نے اٹک پولیس کے ساتھ اپنی یادیں شئیر کرتے ہوئے پولیس کو سراہا کہ انہوں نے ہر موقع پر دلیری کا مظاہرہ کیا اور کبھی بھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے۔اس پروقار تقریب میں ہر آنکھ ایک عظیم انسان کے تبادلہ پر پرنم تھی اور پولیس لائنز کا ماحول سوگوار تھا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی اٹک پولیس کو یادوں کا ایک البم دیتے ہوئے روانہ ہو گئے ۔وہ اٹک پولیس کے ہر جوان اور افسر کے دلوں میں ہمیشہ دھڑکتے رہینگے۔
ترجمان اٹک پولیس


