ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے تھانہ حضرو، رنگو ، اٹک خورد ۔ سٹی اٹک اور صدر اٹک کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور اے ایس پی صدر اٹک سرکل محمد جواد اسحاق بھی انکے ہمراہ موجود تھے دوران وزٹ آر پی او راولپنڈی نے تھانہ جات کی بلڈنگ ، حوالات، کوت اور مالخانہ کو چیک کیا۔۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات و درخواست ہائے کا جائزہ لیااور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں اور عوام کیلئے فوری انصاف کو یقینی بنائیں ۔
ترجمان اٹک پولیس


