تھانہ جنڈ پولیس نے لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے 02ملزمان کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 2 جولائی دن کے وقت ایک لڑکی کو تھانہ جنڈ کے ایریا چورہ شریف سے مبینہ طور پر اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا ،متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ والے دن اسکی زوجہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی اس کے ساتھ کام میں مدد کروانے کے لیے انکی بیٹی دن کے وقت گھر سے گئی جس کو راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے اغواء کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اس درخواست پر تھانہ جنڈ پولیس نے لڑکی کو اغواء کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376اور 365Bکے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا ۔ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل جنڈ نے ایس ایچ او تھانہ جنڈ کو ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کاٹاسک دیا۔جنہوں نے لواحقین کی داد رسی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیس پر ورک شروع کر دیا اور شب و روز کی محنت کے بعد 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔جن کی تفصیل ذیل ہے
ملزم وسیم اکرم ولد محمد اکرم ساکن چورہ شریف جنڈ اور
ملزم محمد زاکر ولد فقیر محمد ساکن چورہ شریف جنڈ
دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر02 ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے انجام تک پہنچایا جائیگا۔
ترجمان اٹک پولیس
