ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔
تمام پولیس افسران بہتر پیٹرولنگ اورموثر پکٹنگ کے ذریعے سنگین جرائم کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود چارج سنبھالتے ہی ڈی پی او آفس اٹک میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی ، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک نے اس موقع پر تمام افسران کو الرٹ رہ کر دلجمعی کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کی تاکید کی انہوں نے زیر تفتیش سنگین مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے تمام افسران پر یہ واضح کیا کہ جرائم برخلاف املاک کی اطلاع ملتے ہی فورا ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔ضلع میں موٹر سائیکل اور کار چوری کی وارداتوں کا راستہ روکنے کیلئے الرٹ پیٹرولنگ اور موثر پکٹنگ کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔تمام مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو 15 اور AVLS سے چیک کرایا جائے۔بچوں اور خواتین کے لاپتہ ہونے پر فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کر کے بازیابی کا تحرک کیا جائے۔ڈی پی او اٹک نےآئی جی پنجاب جناب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق تمام ایس ایچ اوز کو 4 سے 6 بجے تک اپنے دفتر میں بیٹھ کر عوامی مسائل سننے اور انکو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے ڈی پی او آفس اٹک میں روزانہ 12 سے 1 بجے دن کھلی کچہری منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا ۔عوام الناس اس دوران بلا جھجک ڈی پی او آفس اٹک تشریف لا کر اپنے مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے گوش گزار کر سکتے ہیں اسکے علاوہ دن 1 بجے پولیس افسران و جوانان بھی کسی قسم کے مسائل کے سلسلہ میں ڈی پی او اٹک کے پیش ہو سکتے ہیں۔
ترجمان اٹک پولیس

