ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کے سرپرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے تھانہ حضرو, تھانہ رنگو, تھانہ اٹک خورد اور ریموٹ سرچ پارک اٹک خورد کا وزٹ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل حضرو ڈی ایس پی ضیغم عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او اٹک نے تینوں تھانوں کی صفاٸی ستھراٸی کو چیک کیا۔فرنٹ ڈیکس ,حوالات,تھانوں کا ریکارڈ اور کوت بھی چیک کٸے اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ کسی بھی سلسلے میں تھانے آنے والے لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آٸیں  انکے مساٸل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انصاف کو یقینی بناٸیں۔ اسکے بعد تھانہ حضرو کی زیر تعمیر نٸی بلڈنگ کا بھی وزٹ کیا جو بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
ترجمان اٹک پولیس