ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے عید کی نماز پولیس لاٸنز اٹک میں ادا کی جہاں وہ اٹک پولیس کے افسران و جوانان سے عید ملے۔بعد ازاں انہوں نے شہداء کے گھروں کا وزٹ کیا۔انکا کہنا تھا کہ اٹک پولیس آج کا دن اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ گزار رہی ہے۔اس سلسلے میں تمام سرکلز کے ایس ڈی پی او صاحبان شہداء کے اہل خانہ سے مل رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ شہداء اس قوم کے محسن ہیں اور انکے مقدس خون سے ارض پاک کے غنچوں میں بہار ہے۔اٹک پولیس کسی موقع پر اپنے شہداء کو نہیں بھول سکتی۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کیلٸے ڈی پی او آفس اٹک میں موجود ویلفٸیر سیل کے انچارج کو ہدایت کی گٸی ہے کہ وہ ہر ہفتے شہداء کے اہل خانہ سے رابطہ کریں اور انکے مساٸل کی بابت دریافت کریں تاکہ انکو فوری حل کیا جا سکے۔
ترجمان اٹک پولیس




