ڈی پی او اٹک نے کل سیکیورٹی چیک کرنے کے لئےبی جی بی ڈھرنال کا دورہ کیا اس دوران سائیٹ کا کنٹرول روم چیک کیا گیا۔ ڈی پی او اٹک نے کہا کہ سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام غیر ملکی لیبر خصوصا" چائنیز کو پر امن ماحول فراہم کرنا ڈسٹرکٹ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

