یوم شہدائے پولیس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے شہید کانسٹیبل ملک حماد کے گھر کا وزٹ کیا اور شہید کے والدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس شہدا کی وارث ہے اور ہم شہدا کے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ارض پاک کے غنچوں میں بہار انہی شہدا کے مقدس لہو کے دم سے ہے۔
ترجمان اٹک پولیس

