یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع کونسل ہال اٹک میں سیمینار کا اہتمام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی اٹک عمران حامد شیخ اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران  کے ساتھ سیمینار میں شرکت،پرچم کشائی    اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ہندتوا  کےایجنڈ ہ پر کاربند ظالم مودی سرکار وادی کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے ۔پاکستانی قوم کشمیر کی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود  نےیوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی اٹک عمران حامد شیخ ،ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اٹک مرضیہ سلیم ،اے ایس پی محمد جواد اسحاق اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ساتھ سیمینار میں شرکت   کی اور پرچم کشائی   کی گئی  بعدازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت کشمیریوں پر  ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے انہیں انکی اپنی زمین سے بے دخل کرنے کے لیے صیہونی طرز کی آباد کاری کی جارہی ہے ۔جنت نظیر کو  آگ و خون کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔تمام سیاسی رہنماؤں کو قد غن کا سامنا ہے ۔میڈیا پر بد ترین جبر  کے سائے  ہیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھ کر ان پر ریاستی جبر ڈھانا دور حاضر میں ریاستی دہشت گردی کی ایک بد ترین مثال ہے ۔پوری پاکستانی قوم اس موقع پر اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کےساتھ کھڑی ہےاور ریاست کے تمام ادارے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں ۔بعد ازاں انہوں نے ضلع کونسل دفتر کے لان میں شجر کاری مہم کے تحت  پودا لگایا۔

ترجمان اٹک پولیس