ڈی پی او اٹک کا پنڈیگھیب میں رمضان سستا بازار کا دورہ

رمضان المبارک کے سلسلے میں ضلع بھر میں سستے بازار لگائے گئے ہیں۔ ان بازادوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے با قاعدہ پولیس ڈیوٹی لگائی گئ ہے اور کنٹرول قائم کیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں اور ایس ایچ او پنڈی گھیب کو سختی سے ہدایت کی گئ کہ وہ لوگوں کو تحفظ پہنچانے کی زمہ داری مزید احسن طریقے سے نبھائیں۔