ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا محرام الحرام میں جلوس اور مجالس کے منتظمین سے میٹنگ کا انعقاد ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا  محرام الحرام میں جلوس اور مجالس کے منتظمین سے میٹنگ کا انعقاد ۔

 محرام الحرام میں کسی نفرت انگیزی اور شر پسندی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔تمام مسالک کے علماء سے مل کر ان مقدس ایام کو پرامن او ر محفوظ بنائیں گے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے پولیس لائنز اٹک میں   محرام الحرام میں جلوس اور مجالس کے منتظمین سے میٹنگ کا انعقاد کیا  ۔اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق  بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔منتظمین سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے ایام  اہل اسلام کے ہاں انتہائی مقدس ہیں اور اس مہینے کے تقدس اور تعظیم کا تقاضا یہ ہے کہ کہیں بھی نفرت ،تشدد اور شر انگیزی کے پرچار کی اجازت نہ دی جائے اور اٹک پولیس اس امر کو ہر حال میں یقینی بنائے گی۔تمام منتظمین اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی ذاکر یا عالم اپنی تقریر کے اندر کسی مذہب یا فرقہ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہ کہے جو جذبات کے مجروح ہونے کا سبب ہو ۔تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام کرنا ہی اسلام کا درس ہے اور رسول اللہ ﷺ نے عملی مثالیں دے کر  امت مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کا درس دیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جن جن علماء و ذاکرین پر  پابندی عائد کی گئی ہے ان کی لسٹ تمام تھانوں ،ڈی پی او آفس اور اٹک پولیس کے آفیشل فیس بک پیج اور ویب سائیٹ پر اپلوڈ کر دی جائے گی اور کسی ایسے شخص کو ضلع میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی جو اپنی تقاریر سے کسی بھی فرقے کے مقدسات کو نشانہ بنائے ۔ کرونا کی چوتھی لہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کے شرکاء فیس ماسک کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کروائیں تا کہ اس موذی وبا سے چھٹکارا پایا  جا سکے ۔میٹنگ کا اختتام اس دعا پر ہوا کہ  اللہ ہمیں اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کی توفیق عطا ء فرمائیں اور ہمار ا یہ گلشن ہرا بھرا رہے ۔۔۔۔۔۔ترجمان اٹک پولیس