تھانہ جنڈ پولیس کی اہم کامیابی ،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو ٹریس کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

تھانہ جنڈ پولیس کی اہم کامیابی ،موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو ٹریس کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

دوران تفتیش ملزم کے قبضہ سے 03عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرئنس پالیسی فارمولا کے تحت ایکشن  لینے اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرہ تنگ  کر کے  پر امن شہریوں کو تحفظ فراہم  کرنے  کے احکامات دیے ہیں  ۔ڈی پی او اٹک نے جنڈ شہر اور اس کے گرد و نواح میں موٹر سائیکل سنیچنگ کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل جنڈ ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جنڈ ملک ممتاز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہیں ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد  ممکن بنانے کا ٹاسک دیا ۔ڈی ایس پی سرکل جنڈ اور ایس ایچ او تھانہ جنڈ  اور انکی  پیشہ ور ٹیم نے 03موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا  جس سے  دوران انٹر و گیشن  چوری شدہ 03موٹر سائیکلز برآمد کر  لیے گئے۔ملزم کی شناخت محمد فیضان ولد محمد الطاف  سکنہ رتی کھیڑی تحصیل جنڈ ضلع اٹک  کے نام سے ہوئی ۔ملزم درج ذیل مقدمات میں ملوث تھا

FIR No.157/21 dated 29-06-2021  u/s 381-A/411 ppc Ps Jand

FIR No. 190/21 dated  17-07-2021u/s 381-A/411ppc PS Jand

FIR No.  211/21 dated 03-08-2021 u/s 381A/411 PS Jand

اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی۔

ترجمان اٹک پولیس