تھانہ حضرو پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 04افراد کو گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے 02عدد کلاشنکوف،01عدد پسٹل 30بور،01عدد پسٹل 9MMبرآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس کو 15پر اطلاع ملی کے چند اشخاص محلہ سید خیل نرتوپہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس وجہ سے اہل محلہ کافی پریشان ہیں قانونی کاروائی کی جائے ۔اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ حضر وانسپکٹر ارباب طفیل نے اپنی ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھیجا جنہوں نے فوری طور پرکاروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان 1.امتیاز احمد ولد اکبرخان سکنہ شادی خان حضرو 2.محمد وحید ولد غلام سرورسکنہ محلہ وردگ نرتوپہ تحصیل حضرو3.ربنوازخان ولد فردوس خان سکنہ نرتوپہ تحصیل حضرو4.تنویر احمد ولد ریاض ساکن نرتوپہ تحصیل حضرو کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 02عدد کلاشنکوف ،01عدد پسٹل 30بور ،01عدد پسٹل 9MMمعہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس
