تھانہ رنگو پولیس نے کرکٹ میچوں پر جواء لگانے والے بکی سمیت4 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔
رقم مبلغ 8230روپے ،موبائل فونز ،بکی رجسٹرز ،کیلکولیٹرز و دیگر سامان برآمد،
تفصیلات کے مطابق ایس آئی محمد صفدر معہ ٹیم نے کرکٹ میچوں پر جواء چلنے کی اطلاع پر ویسہ مارکیٹ اڈہ ریڈ کیا تو 4جواریوں 1.حیات خان ساکن تاجک تحصیل حضرو(بکی آرگنائزر)2.اسد خان سکنہ فورملی تحصیل حضرو 3.سعید الرحمٰن سکنہ ملاح تحصیل حضرو4.وحید الرحمٰن سکنہ ویسہ تحصیل حضروکو موقع پر سے گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے نقد رقم مبلغ 8230روپے ،8عدد موبائل فون( جن بر جوا کی بکنگ اور بذریعہ ایزی پیسہ لین دین جاری تھا) ،رجسٹر کھاتہ بکی 5عدد،01عددنوٹ پیڈ ،پاکٹ ڈائریز ،2عدد کیلکولیٹر،سٹیشنری پاؤچ بمعہ ہائی لائیٹر پین وغیرہ ، AC Adapter With USB Slotبمعہ 5عدد چارجنگ کیبل موبائل اور دیگر سامان جس میں موبائل چارجرز ایکسٹینشن وغیرہ شامل ہیں برآمد کر کے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
