اٹک پولیس کی مجرمان اشتہاری کے خلاف کاروائیاں جاری

اٹک پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ جنڈ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایس ڈی پی او جنڈ  ڈی ایس پی ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جنڈ ممتاز خان کی سر براہی میں تھانہ جنڈ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری ارباز خان ولد اسرار حسین سکنہ تحصیل و ضلع کوہاٹ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔
ترجمان اٹک پولیس