تھانہ اٹک خورد پولیس نےمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،سمگلر گرفتار
منشیات سمگلر مزدا میں 6کلو سے زائد چرس کے پی کے سے سمگل کررہا تھا جسے گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایت پر منشیات سمگلرز کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل حضرو ڈی ایس پی ضیغم عباس اور ایس ایچ او اٹک خورد گلفراز احمد کی زیر نگرانی پولیس سرچ پارک اٹک خورد کی ٹیم نے رات کے وقت کے پی کی جانب سے آنے والے ایک مزدا منی نمبری LEI-15A-1590کو چیکنگ کے لٸے روک کر تلاشی لی تو ڈرائیور سیٹ کے پاس پڑے ہوئے بیگ میں سے 6کلو 660گرام چرس برآمد ہوئی ۔برآمدہ شدہ چرس کو قبضہ میں لیکر ملزم شہباز احمد ولد عبدالحفیظ سکنہ کوٹ ہرسہ تحصیل شکر گڑھ ضلع ناروال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس
