روزانہ کی طرح آج بھی ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

روزانہ کی طرح آج بھی ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے  ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈی پی او آفس اٹک کے دروازے  ہر خاص و عام کیلیے کھلے ہیں ۔کسی سفارش کی ضرورت نہیں ۔عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاجھجک تشریف لائیں ۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے موقع پر عوام الناس کے مسائل سنے اور بذریعہ ٹیلی فون متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ  ڈی پی او آفس اٹک کے دروازے  ہر خاص و عام کے لیے  کھلے ہیں ۔کسی سفارش کی ضرورت نہیں ۔عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاجھجک تشریف لائیں ۔
ترجمان اٹک پولیس