تھانہ سٹی اٹک پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا'
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ہے اس سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس نے ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی محمد جواد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک محمد کاشف کی سربراہی میں اے ایس آئی صداقت نواز معہ ٹیم نے مقدمہ نمبر 426/20مورخہ 19.11.2020بجرم 379/411ت پ تھانہ سٹی اٹک میں مطلوب مجرم اشتہاری شکیل احمد ولد ربنواز سکنہ مدنی کالونی نزد تین میلہ اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس
