تھانہ رنگو پولیس نے مویشی چور گینگ گرفتار کر لیا،2لاکھ50ہزار مالیتی گائے برآمد
تفصیلات کے مطابق مسمی گل روز خان سکنہ بام خیل تحصیل وضلع صوابی حال محلہ امین آباد اٹک شہر نے تھانہ رنگو میں درخواست دی کہ میری گائے مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے چوری ہو گئی ہے قانونی کاروائی کی جائے۔اس درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایات پر مویشی چور گینگز کے خلاف ضلع بھر میں مہم جاری ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل حضرو ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رنگو عاطف ستار کی سربراہی میں تھانہ رنگو پولیس ٹیم نے تمام تر دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے شبانہ روز محنت سے 3رکنی مویشی چور گینگ1.راشد محمود 2.شیراز خان سکنائے مانسہر 3.اسلام قابلی کو قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔دور ان تفتیش ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گائے مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے بھی برآمد کرلی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی ایس پی سرکل حضرو،ایس ایچ او تھانہ رنگو اور انکی ٹیم کو اس اہم کامیابی پر شاباش دی۔
ترجمان اٹک پولیس
