تھانہ حضرو پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری اے کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ حضرو پولیس نے ڈی ایس پی سرکل حضروضیغم عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حضرو انسپکٹر ارباب طفیل کی سربراہی میں اےایس آئی طارق محمود معہ ٹیم نے قتل کے مقدمہ نمبر 376/18مورخہ 13.12.2018بجرم 302/34ت پ تھانہ حضرو میں مطلوب کیٹگری اے کے مجرم اشتہاری عبدالحکیم ولد میر احمد خان سکنہ نیو کالونی چارسدہ کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان اٹک پولیس
