ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او اٹک  رانا شعیب محمود کا ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد

شہریوں کے مسائل کا حل اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود  نے ڈی پی ا و آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈی پی  او اٹک نے تمام سائلین کے مسائل کو سنا اور موقع پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو بذریعہ فون احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  شہری ڈی پی او آفس اٹک میں روزانہ 12سے 1بجے بلا جھجک تشریف لا سکتے ہیں ۔اٹک پولیس عوامی خدمت کے مقدس فریضہ کو  اپنا نصب العین بنا کر  اس پر عمل پیرا ہے۔بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران و جوانان کے مسائل بھی سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انکا کہنا تھا کہ فورس کے مسائل حل کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور  اٹک پولیس کا کوئی بھی افسر یا جوان روزانہ دن 1بجے ان کے پیش ہو کر اپنے مسائل بلاجھجک بیان کر سکتا ہے
ترجمان اٹک پولیس