اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،05سماج دشمن عناصر گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3کلو سے زائد چرس،01رائفل 12بور اور 01عدد پسٹل 30بورمعہ روندبرآمد

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں ،05سماج دشمن عناصر گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 3کلو سے زائد چرس،01رائفل 12بور اور 01عدد پسٹل 30بورمعہ روندبرآمد
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز اور منشیات برآمد کر لی۔جس کی تفصیل ذیل ہے 
تھانہ صدر اٹک پولیس نے ملزم ساجد خان سکنہ فقیر آباد سے 12بور رائفل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ملزم مطلوب بیگ ساکن میر پور تحصیل حسن ابدال سے 900گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فتح جنگ پولیس نے ملزم محمد کامران ساکن حطار سے 1400گرام چر س برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ انجراء پولیس نے ملزم نورزاگل سکنہ رکھوان سے 1180گرام چرس برآمد کی اور ملزم انیس الرحمٰن سکنہ کانی سے پسٹل 30بور معہ 3عدد روندبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا
ترجمان اٹک پولیس