کانسٹیبل سہیل احمد جو کہ آج صبح ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے تھے انکی نماز جنازہ پولیس لائنز اٹک میں ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود ، ایس ڈی پی او صدر سرکل اے ایس پی محمد جواد اسحاق ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سردار اظہر شبیر اورضلع کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور آخر میں انکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے شہید کے والد سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اٹک پولیس شہید کے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کو ہدایات دیں کہ وہ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور انکا ہر ممکن خیال رکھیں ۔
ترجمان اٹک پولیس


