ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی  کثیر تعداد نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں عوام نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کو بتائے جو انہوں نے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت عوام کیلئے کھلے ہیں اور وہ عوام الناس کی حفاظت کا مقدس فریضہ پوری تندہی اور لگن سے انجام دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کے امن و امان  کے قیام کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔