ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔ضلع بھر کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مرد ،خواتین سائلین نے اپنی تحریری درخواستیں بھی پیش کیں اور زبانی طور پر بھی اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے سائلین کی درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیااور ان کی داد رسی کے لیے موقع پر احکامات جاری کیےاور متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کی میرٹ پر تفتیش کی جائے۔
بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ فورس کے مسائل کا حل بھی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
ترجمان اٹک پولیس