تھانہ صدر اٹک پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی ،05جواری گرفتار

تھانہ صدر اٹک پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی ،05جواری گرفتار
جوئے پر لگی نقد رقم مبلغ 19200روپے ،04عدد موبائل فون مالیتی50ہزار روپے  برآمد
تفصیلات کےمطابق تھانہ صدر اٹک پولیس نے جوئے کی اطلاع پر محلہ قائم شاہ مدنی کالونی ریڈ کیا تو قمار بازی میں مشغول 05اشخاص 1.محمد عمران ولد جمعہ خان ساکن محلہ حیدر شاہ مرزا 2.آصف نواز ولد محمد نواز ساکن محلہ مشین والا مرزا 3.اختر نواز ولد ربنواز ساکن محلہ تکیہ مرزا 4.محمد اختر ولد محمد نواز ساکن محلہ حیدر شاہ مرزا 5.فاروق اعظم ولد عابد الرحمن ساکن مدنی مسجد مرزا تحصیل و ضلع اٹک کوموقع پر سے گرفتار کر کے داؤ پر لگی نقد رقم مبلغ 19200روپے اور 4عدد موبائل فون کل مالیتی تقریبا 50 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس