ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی کھلی کچہری،سائلین کو سنا
ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نےروزانہ کی طرح آج بھی اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو سننا اور ان کا مناسب حل اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے ۔
کھلی کچہری میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔
ڈی پی او نے تمام سرکل افسران اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پولیس ہمیشہ آپ لو گوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اٹک کو فری کرائم زون بناناہماری ا ولین تر جیحات میں شامل ہے ۔
بعد ازاں انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
ترجمان اٹک پولیس

