ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمودکا ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد ،عوامی مسائل اور شکایات کو سنا اورفوری حل کے احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے عوام کے مسائل و شکایات کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنانا ہے۔ڈی پی او اٹک
تفصیلات کے مطا بق روزانہ کی طرح آج بھی ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی جانب سے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے عوام کے مسائل و شکایات کا ترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنانا ہے۔
بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
ترجمان اٹک پولیس

