ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کا ہفتہ واری تحصیل لیول پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری,
تحصیل جنڈ کی عوام الناس کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکواٸری و کارواٸی کرتے ہوۓ مقررہ فریم ٹاٸم میں رپورٹ بجھوانے کی ہدایات دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود, انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راٶ سردار کے ویژن کے عین مطابق نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او دفتر اٹک بلکہ ہر تحصیل میں جا کر ہفتہ واری کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر عمل پیرا ہیں۔اسی سلسلہ میں آج اٹک کی تحصیل جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس نے اپنے اپنے مساٸل زبانی و تحریری درخواستوں کی شکل میں بتاۓ جس پر ڈی پی او اٹک نے متعلقہ افسران کو فوری انکواٸری و کارواٸی کرتے ہوۓ مقررہ فریم ٹاٸم میں رپورٹ بجھوانے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام کی سہولت اور انکو لمبے سفر سے بچانے کیلٸے جنڈ میں ایک پولیس خدمت مرکز اٹک کی ذیلی برانچ کھولنے کا اعلان کیا تا کہ تحصیل جنڈ اور پنڈی گھیب کے دور افتاد علاقوں کے رہاٸشی اس مرکز سے فاٸدہ اٹھا سکیں اور پولیس خدمت مرکز کی 13 سہولیات حاصل کر سکیں۔کھلی کچہری کےبعد ڈی پی او اٹک نے تھانہ جنڈ کا وزٹ کیا ۔تھانہ کی حوالات ,کوت,فرنٹ ڈیسک,رہاٸشی بیرکس اور ویمن ہریسمنٹ سنٹر کو چیک کر کے ایس ایچ او جنڈ احمد نواز کو خواتین کے ہراسمنٹ پر فوری مقدمہ درج کرنے اور میرٹ پر مقدمہ کو یکسو کرنے کی ہدایات دیں۔
ترجمان اٹک پولیس

