تھانہ حضرو پولیس کی کاروائی جوئے کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں ایس ڈی پی او حضرو ڈی ایس پی ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حضرو ارباب طفیل کی سربراہی میں اے ایس آئی راشد محمود اور انکی ٹیم نے مقدمہ نمبر 251 مورخہ 19.08.2016 بجرم 5PGO تھانہ حضرو میں مطلوب مجرم اشتہاری اکبر خان سکنہ نرتوپہ تحصیل حضرو ضلع اٹک کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ترجمان اٹک پولیس
