تھانہ بسال پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تھانہ بسال  پولیس  نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس کو محمد دانش اکرم ولد محمد اکرم سکنہ دومیل تحصیل جنڈ نے درخواست دی کہ وہ موبائل فون ریپئر  کروانے کے بعدگھر  واپس آ رہا تھا کہ راستے میں دو اشخاص اس سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں  قا نونی کاروائی کی جائے۔ اس درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور   ایس ایچ او تھانہ بسال  محمد حیات خان نے انچارج چوکی پنڈ سلطانی کریم نواز خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری طور پر ناکہ بندی کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص  محمد ارسلان ولد  عزیز الرحمن  ساکن محلہ لنڈا پنڈ سلطانی کو اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور سمیت  گرفتار کر لیا گیا  جس کو مزید شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل بھجوایا جا رہا ہےجبکہ اسکے دوسرے فرار ہوجانے والےساتھی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔
ترجمان اٹک پولیس