ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے تھانہ فتح جنگ کا دورہ کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے تھانہ فتح جنگ کا دورہ کیا اور اور وہاں پر تھانہ فتح جنگ تھانہ باہتر اور تھانہ نیو ایئرپورٹ کے ریکارڈ کا  ملاحظہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ /ڈی ایس پی ذوالفقار گیلانی بھی موجود تھے۔ڈی پی او اٹک نے تینوں تھانوں کے ریکارڈ کا ملاحظہ کر کے ایس ایچ اوز اور محرران تھانہ جات کو ہدایت کی کہ تھانے کے ریکارڈ کو بروقت اور مکمل اپڈیٹ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ تھانے میں آنے والی لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو فوری حل کریں۔
ترجمان اٹک پولیس