ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا ضلع اٹک کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا ضلع اٹک کا دورہ ،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود بھی ان کے ہمراہ تھے،
نیو تعمیرہ شدہ تھانہ حضرو ،خدمت مرکز دفتر حضرو کا افتتاح  کیااور شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی جناب عمران احمر نےضلع اٹک کا دورہ کیاجہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے  سلامی پیش کی اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
آر پی او راولپنڈی ریجن نے حال ہی میں  تحصیل حضرو میں نئے تعمیر ہونے والے ماڈل پولیس سٹیشن حضرو کا افتتاح کیا اور تھانہ کی بلڈنگ ،کوت،حوالات ،محرر دفتر  کوچیک کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنا یا جائے ۔
آر پی او راولپنڈی نے  تحصیل حضرو کی عوا م کی سہولت کے لیے تھانہ حضرو میں نئے تکمیل ہونے والے  پولیس خدمت مرکز دفتر کا  بھی افتتاح کیا  اور عوام کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ لی
بعد ازا ں انہوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں تھانہ حضرو میں پودا بھی لگایا۔
ترجمان اٹک پولیس